۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شام زلزلے

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ امورخارجہ کے زیر اہتمام پاکستانی قوم کی طرف سے شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 3 ٹن سے زائد امدادی سامان روانہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان (MWM) علامہ راجا ناصرعباس جعفری کی ہدایات پر شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ امورخارجہ کے زیر اہتمام پاکستانی قوم کی طرف سے شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 3 ٹن سے زائد امدادی سامان روانہ کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے توسط سے پاکستانی قوم کی طرف سے شامی متاثرین کے لیے بھیجے گئے امدادی سامان میں اشیائے خوردونوش اور کمبل شامل ہیں۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا شام کے زلزلہ متاثرین کو اس وقت امداد رسانی کی اشد ضرورت ہے۔ شام پر ظالمانہ بین الاقوامی پابندیوں، موسم کی شدت اور جنگ زدہ ہونے کی وجہ سے شام میں ایک بڑے انسانی المیہ کی سی کیفیت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے زلزلہ میں فوت ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لیے دعائے خیر کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .